Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

محکمہ اوقاف پنجاب کی سرد مہری دربار بی بی پاکدامنؒ تاحال بند

لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب کی سرد مہری اور غفلت کے باعث دربار بی بی پاکدامنؒ کو زائرین کیلئے نہیں کھولا جا سکا۔ یکم ذوالحجہ سے 10 ذوالحجہ کے درمیان ملک بھر سے آنے والے ہزاروں زائرین دربار پر حاضری دیتے ہیں لیکن محکمہ اوقاف نے تعمیراتی کام کا بہانہ بناکر دربار کو بند کررکھا ہے۔ چند روز قبل ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سینیئر نائب صدر علامہ حسن رضا ہمدانی کی زیر قیادت عمائدین نے زبردستی دربار کھلوایا تھا جسے وقتی طور پر کھولا گیا۔ زائرین نے محکمہ اوقاف کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ زائرین نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ اوقاف بغض کا مظاہرہ نہ کرے بلکہ فی الفور دربار بی بی پاکدامنؒ کو زائرین کیلئے کھولا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular