Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کی داخلی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی اور امریکی ڈکٹیشن سے نجات کے لیے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔ جو حکمران پوری قوم کو آئی ایم ایف کے چنگل اور مہنگائی کے دلدل میں پھنسا رہے ہیں وہ ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ عالمی مالیاتی ادارے سے قرض ملنے پر جشن مناکر قومی وقار کا تماشا بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خود دارحکمران اپنی قوم کو مقروض کرنے کی بجائے معاشی میدان میں خود کفیل ہونے کے لیے بہترین پالیسیاں مرتب کرتے ہیں۔وہ ملک جو ایٹم بم بنا سکتا ہے وہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیوں نہیں کر سکتا۔اس ملک میں صنعتیں لگا کر معیشت مضبوط کرنے کی بجائے قرض کے حصول پر کیوں زور دیا جاتا ہے۔دراصل وہ عالمی استکباری طاقتیں اس ملک کو مضبوط نہیں ہونے دیتیں جن کو ہمارے حکمران اقتدار تک پہنچنے کی سیڑھی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کو غلامی سے نجات دلانے کے جس عزم کا اظہار کیا ہے مجلس وحدت مسلمین کا روز اول سے یہی بیانیہ ہے۔ملک کا ہر باشعور اور ہر باضمیر شہری امریکہ کی غلامی سے نجات چاہتا ہے۔ پاکستان کو عالمی استکباری قوتوں سے حقیقی آزادی دلانے کے لیے تحریک انصاف کو کامیاب کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular