Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی کا مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم سے مل کر حکومت بنانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم جبکہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات اور چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔ مجھے خان صاحب نے یہ اہم ذمہ داری دی ہے کہ مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ قائم کروں۔ انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کچھ کور کمیٹی کے حوالے سے خان صاحب نے بتایا ہے اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں ہے۔ رؤف حسن نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے مجرم کو ملک پر مسلط کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ جو انتخابات جیتا ہے اسے حکومت بنانے دی جائے، کے پی میں علی امین گنڈاپور حکومت بنائیں گے اور بانی پی ٹی آئی نے عامر ڈوگر کو قومی اسمبلی میں چیف منتخب کیا ہے، انٹرا پارٹی انتخابات جتنی جلدی ہو کروا دیے جائیں، کے پی میں ہم حکومت کی تشکیل کی طرف جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر جماعت اسلامی کے نائب امیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کے پی میں اتحاد کا پیغام ملا ہے، ہم نے کہا ہے مشاورت کے بعد کے جواب دیں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم تو غیر مشروط اتحاد کے لیے بھی تیار تھے، ہماری یہ سوچ تھی کہ مجموعی طور پر اگر پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو کوئی پلیٹ فارم چاہیے تو ہم مہیا کریں گے لیکن اب انہوں نے نئی بات کی ہے تو ہم اس پر آپس میں مشاورت کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ چلنے سے متعلق سوال پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ بیٹھنے کو بالکل تیار ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ہمارے اچھے سیاسی تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular