Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

لیہ میں مقدسات کی توہین کیخلاف احتجاجی ریلی

ضلع لیہ کے علاقہ شاہ پور میں بدبخت شخص کی جانب سے مقدسات کی بے حرمتی کیخلاف شیعہ، سنی شہریوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی شاہ پور سے برآمد ہوئی اور کاظمی چوک پہنچ کر مظاہرین نے روڈ کو بلاک کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ گستاخ شخص کو کڑی سے کڑی سزاء دی جائے، مسلمان اپنے مقدسات کی توہین ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔ شیعہ علماء کونسل کے ضلعی رہنماء سید سعادت کاظمی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم کسی صورت علاقہ کی پرامن فضا خراب نہیں ہونے دیں گے، انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر رہے ہیں، تاہم اگر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک ملعون شخص نے پہلے معروف بزرگ حضرت قادر شیر کے دربارہ کی بے حرمتی کی اور پھر مسجد جعفریہ شاہ پور میں قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular