Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

دعا زہرا کو عدالتی حکم کے بغیر عدالت میں پیش کرنے پر پابندی

کراچی: کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے دعا زہرا کو عدالتی حکم کے بغیر عدالت میں پیش کرنے سے روک دیا۔ دعا زہرہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ بچی کو پیش کرنے کا حکم اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ دارالامان میں ماحول ٹھیک ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی جب تک عدالت حکم نہ دے تو دعا زہرا کو پیش نہ کیا جائے۔ دعا زہرہ کو غیر ضروری تاریخوں پر پیش نہ کیا جائے، جب عدالت ضرورت محسوس کرے گی پیش کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔ دعا زہرہ نے بتایاکہ دارالامان میں انہیں بہتر ماحول میسر ہے۔ ظہیر احمد نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کی اہلیہ کو لاہور سے کراچی منتقل کرنے کے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا جس کا نوٹس لیتے ہوئے آج بدھ کے روز دعا زہرہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیے

Most Popular