
اسلام آباد: صدر عارف علوی نے ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو خط لکھا ہے ، جس میں عارف علوی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے لکھاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات لسانی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں میں ان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے رہبر معظم انقلاب کی صحت اور خوشی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔


































