
ڈی آئی جیز نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کیلئے فہرستیں تیار کر لی ہیں۔ تبادلوں کیلئے ڈی آئی جیز نے یہ فہرستیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو بھجوا دی ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے ڈی آئی جیز کو افسران کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران قابل افسران کو ڈیوٹیوں پر تعینات کیا جائے گا۔ سی سی پی او لاہور نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


































