
تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع یووگیلنٹ کی برطرفی پر اس کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے۔ اسرائیلی پولیس نے تل ابیب میں چالیس مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ وزردفاع کی برطرفی پر اسرائیل میں سیاسی بحران شدید ہوگیا ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو سیاسی مفادات کے لیے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنما یائر لاپید نے دوران جنگ وزیر دفاع کی برطرفی کو نیتن یاہو کا پاگل پن قرار دے دیا، پارٹی کارکنوں کو سڑکوں پر احتجاج کی کال دے دی۔


































