Fri Oct 09, 2026

حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی

روزانہ کی خبریں

عراق میں سیاسی بحران، غیر جانبدار سیاستدانوں پر مشتمل گرینڈ شیعہ الائنس بنانے کی تجویز

بغداد : عراق میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔ کوآرڈینیشن کمیٹی نے سیاسی تعطل دور کرنے کیلئے الصدر پارٹی سمیت تمام سیاسی دھڑوں کو بات چیت کی پیشکش کردی۔
مقتدی الصدر نے کہا ہے کہ اگر دوسری جماعتیں ہمیں چھوڑ کر قومی حکومت بناسکتی ہیں تو ہم خیر مقدم کریں گے۔ الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کو موجودہ سیاسی تعطل کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اتحاد اس تعطل کو دور کرنے کے لیے تیار ہے۔ اُنہوں نے ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کے حقوق کے تحفظ کیلئے غیر جانبدار سیاستدانوں پر مشتمل گرینڈ شیعہ الائنس کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی تعطل کے خاتمے میں قوی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ گرینڈ شیعہ الائنس کابینہ کی تشکیل، نئے وزیر اعظم اور نئی حکومت کے قیام میں کامیاب ہوجائے گا اور پارلیمنٹ کی حمایت بھی اسے حاصل ہوجائے گی۔ دولت قانون پارٹی نے کہا ہے کہ الصدر اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے شیعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کی کوشش حالات کو مزید پیچیدہ بنانے کا سبب بنے گی۔ مقتدی الصدر نے ٹوئٹ کیا کہ اگر دیگر پارلیمانی دھڑے اور پارٹیاں ہمیں چھوڑ کے اکثریتی قومی حکومت بناسکتی ہیں تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔شیعہ کوآرڈینیشن کمیٹی میں شامل جماعتوں نے مقتدی الصدر کی اس تجویز کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular