
نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی غزہ میں امداد کی فراہمی انتہائی کم ہوچکی ہے اور بھوک سے فلسطینی شہری مر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان الحق کے مطابق جنوبی غزہ میں حالیہ ہفتوں میں امداد کی فراہمی انتہائی کم ہوگئی ہے۔فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے اور بھوک سے بچوں ،خواتین اور بزرگوں کی اموات ہورہی ہیں۔اس وقت غزہ میں شدید غذائی قلت ہے جس کو قحط سے بھی بدتر قرار دیا جاسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق اگر فوری طور پر امداد فراہم نہ کی گئی تو ہزاروں بچے اور خواتین چند دنوں میں ہی موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔


































