
فلوریڈا: فلسطینی نژاد امریکی انسانی حقوق کی وکیل اور قانونی اسکالر نورا اراکات کو فلوریڈا میں پالم بیچ کاؤنٹی کی عوامی بجٹ سماعت کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ وہ کاؤنٹی کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے اسرائیل بانڈز میں مجوزہ سرمایہ کاری کی مخالفت میں خطاب کر رہی تھیں۔رپورٹس کے مطابق سماعت کے دوران نورا اراکات کو گرفتار کیے جانے کے علاوہ 100 سے زائد مظاہرین اور مقامی رہائشیوں کو بھی سماعت سے باہر نکال دیا گیا۔


































