Fri Oct 09, 2026

آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی

روزانہ کی خبریں

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

استنبول: مشترکہ دفاع سے متعلق مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں ہوا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف ڈیفنس فورسز و چیفس آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں تینوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک کشیدگی میں کمی اور تحمل کے فروغ کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، جبکہ مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
مشترکہ اعلامیے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے علاقائی کوششوں اور تعاون پر مبنی سلامتی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تینوں ممالک مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے مضبوط دفاعی صنعتی تعاون اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کام کریں گے، جبکہ دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے باہمی ربط و ہم آہنگی کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ مکہ معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہوئے بنیادی تعاون فراہم کریں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular