Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی 13ویں بار کمان سنبھال لی

راولپنڈی : پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان 13 ویں مرتبہ سنبھال لی ، تبدیلی کمان کی تقریب بحرین میں واقع US NAVCENT کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کے نئے کمانڈر تعینات ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس سے پہلے یہ کمان کینیڈین نیوی کے پاس تھی، کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کا مشن سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میری ٹائم سیکورٹی کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ ‏CTF-150 کے زیر نگرانی علاقہ دنیا کے چند پیچیدہ اور اہم بین الاقوامی پانیوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی 13ویں بار کمان کی ذمہ داری دراصل شراکت دار بحری افواج کی جانب سے پاک بحریہ پراعتماد کی مظہر ہے۔

قبل ازیں تبدیلی کمان کی تقریب میں پاکستان اور کینیڈا کے سفیروں، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، کمانڈر رائل بحرین نیوی اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی دیگر بحری افواج کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular