Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے، یزید کو امریکی سازش سے حکومت میں لایا گیا، عمران خان

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ آج پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے، 13اگست کو یزیدی حکومت کی فسطائیت سے نمٹنے کے لیے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا عوام خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے یا کڑے امتحان میں کھڑے ہو کر اس کا سامنا کریں گے؟۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنا طویل پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ پیغمبر رسولﷺکے نواسے راہ حق پر تھے اْس کے باوجود کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے حضرت امام حسینؓ کی مدد کو باہر نہ نکلے اور پھر اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ وقوع پزیر ہوا۔ عمران خان نے لکھا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہےجو دراصل مجرموں کا برسر اقتدار گروہ ہے، آج کا یزید امریکی سازش سے حکومت میں لایا گیا، آج پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے۔دریں اثناء عمران خان سے ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں سیاسی آئینی اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ 13 اگست کا جلسہ آغاز انقلاب ہو گا، فوری انتخابات کو کوئی نہیں روک سکتا،جنہیں غلط فہمی ہے جلد دور ہو جائیگی، عمران خان نے کہاکہ عوام اب عام انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular