
اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کے درمیان نئے قرض پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان کو سینتیس ماہ کے دوران سات ارب ڈالر کا قرض دے گا۔ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا شامل ہیں۔اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پبلک فنانس، توانائی اور حکومتی اداروں کے ایریاز میں استحکام لانے کی ضرورت ہے، آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔


































