Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ

بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی شخصیات نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کمانڈر 12 کور اور دیگر سوار فوجی افسران کی خیر و عافیت اور حفاظت کی دعا کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی کے لیے دعاگو ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی کی اطلاع پریشان کن ہے، وہ تمام افراد کیلئے دعاگو ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز نے آرمی ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر بلوچستان جان محمد جمالی نے بھی آرمی ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سوار وطن کے بیٹوں کی سلامتی کے لیے دعائیں کی۔ واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ ہو گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران سوار ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular