Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا تنازعہ سفارتی طریقے سے حل کرلیں گے, طالبان

کابل: طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیورنڈ لائن پر باڑ ہٹانے کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورت حال پر معاملہ سفارتی طریقے سے حل کرلیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امارت اسلامیہ افغانستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے لکھا کہ حال ہی میں پاک افغان سرحد پر باڑ سے متعلق چند تلخ واقعات ہوئے ہیں جسے دونوں ممالک کے حکام کو مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھے ہمسائیوں کی طرح تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اس مسئلے کو بھی سفارت کاری سے حل کرلیں گے۔تاہم انھوں نے اس حوالے سے کسی پیشرفت کے بارے میں نہیں بتایا اور اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر کوئی رابطہ بھی ہوا ہے۔ اس معاملے کا آغاز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے ہوا تھا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان اہلکار ڈیورنڈ لائن پر پاکستان کی جانب سے لگائی گئیں سرحدی باڑ کو ہٹا رہے ہیں۔ ویڈیوز میں اہلکاروں کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ پاکستان نے ہماری سرحدوں پر باڑ لگائی ہے۔بعد ازاں افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے پاس سرحد پر باڑ لگانے اور تقسیم پیدا کرنے کا کوئی جواز نہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی باڑ ہٹانے کے واقعے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں مسائل کا سامنا ہے اور اس پر طالبان سے بات چیت جاری ہے تاہم وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کچھ شر پسند عناصر نے ان واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular