
بیروت : حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں جو کچھ بھی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں یہ عاشورائے امام حسین علیہ السلام کے طفیل میں حاصل ہوئی ہیں، محرم کے آغاز کی مناسبت سے اپنے خطاب میں سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت و استقامت کو کربلا، عاشورا، امام حسین اور حضرت زینب علیہما السلام سے جدا نہیں سمجھا جا سکتا ہے اور گزشتہ 40 برسوں کے دوران ہم نے جو کچھ صبر، جہاد، فداکاری، پامردی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں کامیابیاں حاصل ہوئیں، وہ سب کچھ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی دین ہیں۔ عاشور کے طفیل میں ہماری راہ تمام تر قوت و طاقت، نشاط و شادابی، استقامت و پامردی اور صبر و توکل کے ساتھ جاری ہے۔


































