Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں، کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، مزید 9 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائی کر کے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے کامیابی سے نشانہ بنا کر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انیٹلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، دہشت گردوں سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular