
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے ایک سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا ہے۔ عبرانی زبان میں جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ نے غاصب صیہونی ریاست کی حقیقت آشکار کردی اور اس کو ستر سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ پیغام جاری کرنے کا ٹائم بھی چھ بج کر انسٹھ منٹ رکھا گیا ہے. جب 2023 میں حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا اس وقت بھی ٹائم چھ بج کر انسٹھ منٹ ہی تھا۔


































