
نیویارک: امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہےکہ غزہ میں صرف پچاس اسرائیلی یرغمالی زندہ رہ گئے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انٹیلی جنس معلومات اور امریکی اہلکار کے حوالے سے زندہ یرغمالیوں کی تعداد سے متعلق رپورٹ دی ہے۔ اخبار کے مطابق یہ اندازہ حماس کے عسکری ونگ کے اعلانات سے مطابقت رکھتا ہے، جس میں پہلے کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں یا ادویات کی کمی کی وجہ سے تقریباً 70 اسیران مارے جاچکے ہیں۔ اسرائیل نے عوامی طور پر غزہ میں اب تک صرف 41 اسیروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔


































