سعودی روس لڑائی میں تیل کی قیمت 18سال کی کم ترین سطح پر آگئی، سعودیہ کا پیداوا رمزیدبڑھانے کا اعلان،قیمتیں مزید گرنے سے عالمی کساد بازاری کا خدشہ
تیل کی قیمت گرنے سے امریکی کمپنی شیل کو بھی جھٹکا،روس اور سعودیہ لڑنا بند کریں،تیل کی قیمتوں پر لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں، ٹرمپ کا انتباہ
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی قیمتوں پر لڑائی میں امریکا کواپنے مالی نقصان کی فکر پڑگئی،سعودی عرب نے روس سے تیل کی پیداوار میں کمی کا سمجھوتہ نہ ہونے پر پیداوار میں اضافہ کرنا شروع کردیا جس سے تیل کی قیمت 18سال کی کی کم ترین سطح 20 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی ہے،اب سعودی عرب نے ایک اور چال چلتے ہوئے مئی سے اپنے تیل کی برآمدات کو ریکارڈایک کروڑ 60 لاکھ بیرل یومیہ تک لے جانے کا اعلان کردیا، جس کے نتیجے میں تیل مارکیٹ میں بھونچا ل آجائے گا اور دنیا شدید کسا د بازاری سے دوچار ہوجائے گی،سعودی عرب نے روس کو سبق سکھانے کیلئے یورپی ممالک کو نہایت ارزاں قیمت پر تیل بیچنے کی پیشکش کی ہے جس کا اثر روس کی تیل کی مارکیٹ پر ہوگا، سعودی عرب اور روس کی لڑائی نے امریکا کو بھی پریشان کردیا ہے تیل کی قیمت گرنے سے امریکی کمپنی شیل کو بھی جھٹکا لگا ہے،اگر قیمت مزید نیچے آئی تو امریکا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،اسی لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ پاگلوں کی طرح لڑنا بند کریں اور تیل کی قیمت میں کمی کو روکیں،انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں پر لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں، انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک سے بات کریں گے، ادھر سعودی وزارت توانائی نے نئے اوپیک پلس معاہدے کے امکان سے متعلق سعودی اور روسی وزرائے توانائی کے درمیا ن کسی رابطے کی تردیدکی ہے۔
- Home
- زمرے کے بغیر
- تیل کی قیمتوں پرسعودیہ روس لڑائی،امریکا کو اپنی فکر پڑگئی
تیل کی قیمتوں پرسعودیہ روس لڑائی،امریکا کو اپنی فکر پڑگئی
-
Ilyas - اپریل 2, 2020
- زمرے کے بغیر
- 5
- 0 minute read


































