Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

او آئی سی کا آرمینیا کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا خیرمقدم

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم نے آرمینیا کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ او آئی سی نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے آرمینیا کے فیصلے کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ او آئی سی کے بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ آرمینیا کا اقدام اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے، فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں اور پوزیشنوں میں تعاون کرتا ہے۔ او آئی سی نے کہا ہے کہ آرمینیا کے فیصلے سے 1967 کی حدود پر ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس ہو کے قیام کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلامی تعاون تنظیم نے دنیا کے ان تمام ممالک جنہوں نے ابھی تک ریاست فلسطین کو تسلیم نہیں کیا ہے سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ وہ اسے تسلیم کریں اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے حق کی حمایت کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular