
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور میجر سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملہ پٹرولنگ کے دوران کیا گیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ کپواڑہ اور نواحی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


































