Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان ملک پر قربان ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، کاروائی میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا، لانس نائیک اسلام الدین کی عمر 34 سال اور تعلق ضلع خیبر سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کو ختم کیا جاسکے۔ قبل ازیں پاک فوج نے شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں ہی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 امن دشمن مارے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular