
پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کے باوجود ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا یہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ملک کی جانب سے سال کا اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ جس میزائل کا آزمائشی تجربہ کیا گیا وہ ہائپرسونک گلائیڈنگ ہتھیاروں سے لیس تھا۔ اس نے 700 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔یہ شمالی کوریا کی جانب سے رپورٹ ہونے والا ہائپرسونک گلائیڈنگ میزائل کا دوسرا آزمائشی تجربہ ہے۔ ہائپرسونک کو جنگی اسلحے میں سب سے جدید ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔ بدھ کو کئے گئے تجربے میزائل کی پرواز سے استطاعت، کنٹرول اور استحکام کی ایک بار تصدیق ہوئی جبکہ ہائپرسونک گلائیڈنگ ہتھیاروں کی کاکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ تجربے سے اس امر کی تصدیق بھی ہوئی کہ سردیوں کے موسم میں بھی فیول امپول سسٹم کام کرتا ہے۔


































