
نیویارک : چیک ری پبلک نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہندوستانی شہری کو امریکا کے حوالے کردیا۔امریکی استغاثہ نے نکھل گپتا پر ہندوستان کے سرکاری عہدیدار کے ساتھ مل کر امریکی شہری گرپتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا ہے۔ گرپتونت سنگھ سکھوں کیلئے آزاد ریاست خالصتان کی تحریک چلارہے ہیں۔ نکھل گپتا نے گزشتہ جون میں ہندوستان سے پراگ کا سفر کیا تھا اور امریکی درخواست پر اسے چیک حکام نے گرفتار کر لیا تھا۔ گزشتہ ماہ چیک عدالت اسے امریکا کے حوالے نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی ۔امریکی اخبار کے مطابق عائد الزامات ثابت ہونے پر نکھل گپتا کو 20 سال قید ہوسکتی ہے۔ بیورو آف پرزنز کی ویب سائٹ کے مطابق 52 سالہ گپتا کو میٹروپولیٹن حراستی مرکز بروکلین میں رکھا گیا ہے جو ایک وفاقی انتظامی حراستی مرکز ہے۔


































