Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

نیو یارک کانفرنس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور

نیویارک: اقوام متحدہ کی کانفرنس میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاج کتے ہوئے فلسطینی ریاست کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے پر زور دیا گیاہے۔
سعودی عرب اور فرانس نے تین روزہ کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا جس میں غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیا گیا۔ اعلامیے میں محدود مدت کے اندر اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا خاکہ پیش کیا گیا جس میں فریقوں کےلیے سیکیورٹی گارنٹی کا خیال رکھا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ غزہ کی جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔ حماس کی طرف سے اسرائیلی شہریوں پر حملوں اور غزہ میں وسیع پیمانے پر شہری اموات اور انفراسٹرکچر کی تباہی کی مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا کہ جاری تنازع میں ایک قابل اعتبار امن کے راستے کی عدم موجودگی، علاقائی اور بین الاقوامی استحکام کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔ اعلامیہ میں مصر قطر اور امریکہ کی ثالثی میں فوری طور پرایک مرحلہ وارجنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ پر زور دیا گیا ہے تاکہ لڑائی کا ختم ہوسکے، یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنایا اور اسرائیلی فوجیوں کا غزہ سے انخلا ممکن بنایا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular