Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

نیو یارک : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک، 63 زخمی

نیویارک : امریکی شہر نیو یارک کی ایک عمارت میں بھڑکنے والی آگ سے9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک جبکہ 63 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ برونکس کےعلاقے میں19 منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر لگی، مرنے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ شہر میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بھڑکنے والی سب سے خوفناک آگ قرار دی جا رہی ہے۔نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز کے ایک سینیئر ایڈوائزر سٹیفن رنگل نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والے بچوں کی عمریں 16 برس یا اس سے کم ہیں۔اسٹیفن رنگل نے بتایا کہ واقعے میں جھلسنے والے 13 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔آگ بجھانے والے محکمے کے کمشنر ڈینیئل نیگرو کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دھواں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ اہلکاروں کے دیکھے گئے شواہد اور رہائشیوں کے بیانات کے مطابق آگ ایک رہائشی اپارٹمنٹ کے بیڈ روم میں بجلی والے ہیٹر سے لگی۔عینی شاہدین کے مطابق جس وقت آگ لگی بلند عمارت کے رہائشیوں نے کھڑکیاں کھول کر مدد کے لیے پکارنا شروع کیا۔حکام کے مطابق آگ عمارت کی دوسری یا تیسری منزل پر لگی،200 فائر فائٹرز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular