Fri Oct 09, 2026

حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی

روزانہ کی خبریں

نئی امریکی پابندیاں ریاستی اور معاشی دہشتگردی ہے، عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نئی امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی اور معاشی دہشتگردی قرار دیا ہے اور کہاہےکہ امریکا کی نئی معاشی مہم مسترد کی جائے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل اور رکن ممالک کو خط لکھ دیا۔
خط میں عباس عراقچی نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ میں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی اور دوسرے ممالک کو اپنی مہم میں شامل کرنے کے لیے قائل نہ کرنے کے بعد اب ایران کے دیگر ممالک سے اقتصادی تعلقات کو منقطع کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں خوراک، ادویات، طبی آلات، توانائی اور دیگر اشیائے ضروریہ تک رسائی کو محدود کرکے جان بوجھ کر شہریوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ عراقچی نے سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان اقدامات کی مذمت اور انہیں مسترد کریں۔ عباس عراقچی نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی پابندیوں کو تسلیم نہ کریں اور نہ ہی ان کا نفاذ کریں، امریکا تیسرے ممالک پر دباؤ ڈالنا بند کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular