
واشنگٹن: ایران کے حملوں میں تباہ امریکی اڈوں کی نئی تصاویر سامنے آگئیں سی بی ایس نیوز چینل کو خصوصی طور پر حاصل ہونے والی نئی تصاویر مشرق وسطیٰ میں کئی امریکی فوجی اڈوں میں عمارتوں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے شدید نقصان کو دکھاتی ہیں، یہ تصاویر ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کی ہیں۔
یہ تصاویر کویت میں کیمپ عریفجان اور کیمپ بوہرنگ، اور سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سخت نگرانی کی وجہ سے بہت کم نقصان دکھایا جاسکا، بحرین، قطر، امارات، عمان، اردن اور عراق میں اریبيل کے اڈوں، کیمپ تاجی اور بغداد ائیرپورٹ میں تباہی کو چھپایا گیا، جو بعد میں حملوں کے شدت بڑھنے کے باعث خالی کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بغداد میں امریکی سفارت خانے کے کمپلیکس میں بھی نقصانات ہوئے، لیکن باقی نقصان کی کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔ اس ماہ کے آخر تک، ان حملوں کے بعد کیے گئے معاہدے کے مطابق شمالی عراق سے آخری امریکی فوجی بھی نکل جائے گا۔


































