
دوحہ : غزہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ ثالثوں کے مطابق جمعرات کو بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے ایک اور دور کے لیے اس وقت ساری توجہ قطر کی طرف مبذول ہو گئی ہیں۔ جہاں قطری حکام حماس سے بات کررہے ہیں۔ قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے ملاقات کی ہے۔ السیسی نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مخالفت کرنے کے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے دو ریاستی حل انتہائی اہم ہے اور غزہ جنگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔


































