Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد

لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 6 لاکھ شہریوں کے فنگر پرنٹس اور بائیومیٹرک ڈیٹا برآمد ہوا۔
قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ فیصل آباد سے گرفتار ایک شخص کے قبضے سے 195 ایکٹو موبائل سمز، 16 سمارٹ فونز اور مختلف بینکوں کے 81 اے ٹی ایم کارڈز بھی برآمد کیے گئے۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے مطابق چوری شدہ بائیو میٹرک ڈیٹا اور برآمد ہونے والی سمز کے ذریعے شہریوں سے بڑے پیمانے پر مالیاتی فراڈ کیا جا رہا تھا۔
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کمیٹی کو بتایا کہ اب تک دوسروں کے نام پر جاری ایک کروڑ 80 لاکھ جعلی سمز بلاک کی جا چکی ہیں، جبکہ ٹیلی کام کمپنیوں پر مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ خرم نواز نے اجلاس میں بتایا کہ ہر ہفتے کورئیر کمپنیوں کے نام پر جعل سازوں کی جانب سے شہریوں کو کالز موصول ہوتی ہیں، جبکہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی ہیک ہو چکا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے اعتراف کیا کہ موبائل کمپنیوں کے بعض اہلکار بھی صارفین کا ڈیٹا لیک کرنے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راجن پور میں راشن فراہم کرنے کے بہانے ایک خاتون کا انگوٹھا لگوا کر اس کے نام پر سم جاری کی گئی، جو بعد ازاں دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال ہوئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان میں ’’رینٹ اے بینک اکاؤنٹ‘‘ کی ایک نئی سکیم بھی چل رہی ہے، جس میں لوگ رقم کے عوض اپنا بینک اکاؤنٹ دوسرے افراد کو استعمال کرنے کے لیے دے دیتے ہیں۔
طلال چوہدری کے مطابق ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کو علم ہوتا ہے کہ غیر قانونی سرگرمی سامنے آنے پر انہیں جیل جانا پڑ سکتا ہے، تاہم وہ پہلے سے طے شدہ رقم کے عوض اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular