Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیوایم کے وفد کی وفاقی وزیر انسانی حقوق سے ملاقات، عزاداروں کیخلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے وفد کے ہمراہ انسانی حقوق کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ سے ملاقات کی اور گذشتہ چند سالوں میں محرم میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف درج سینکڑوں ایف آئی آرز کو آئین پاکستان میں درج مذہبی آزادی کی پامالی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان مقدمات کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چار دیواری میں مجلس عزاء کا انعقاد ہمارا بنیادی حق ہے۔ لہذا حکومت محرم میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف مقدمات درج کرنے کی بجائے عزاداروں سے تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اپنے شہریوں کو چار دیواری میں مذہبی عبادت کرنے کا مکمل حق دیتا ہے لہذا گھر یا امام بارگاہ کی چار دیواری میں مجالس عزا کے خلاف مقدمات آئین سے متصادم ہیں۔ جبکہ گرمی اور سردی کے تبدیل ہوتے موسم سرما و گرما کے مطابق مجالس عزا کی ٹائمنگ میں بانیان مجالس و جلوس عزا سے حکومت تعاون کرے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت حقوق انسانی شہریوں کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔ آئین پاکستان ملک کے ہر شہری کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔ درج مقدمات کی واپسی اور عزاداروں کو حاصل بنیادی انسانی حقوق کے سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت سے بات کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular