Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عزاداری آئینی، قانونی اور مذہبی حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، علامہ راجہ ناصر عباس

لاہور: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری ہمارا آئینی، قانونی اور مذہبی حق ہے۔جس سے کسی طور بھی دستبردار نہیں ہوں گے، عزاداری کی راہ میں واقعہ کربلا کے بعد سے روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، لیکن یہ وہ دریا ہے جو اپنی موج میں بہتا ہی رہتا ہے اور بہتا ہی رہے گا، اس کا راستہ ماضی میں کوئی روک سکا اور نہ مستقبل میں اس کی راہ کوئی روک سکے گا، کئی یزید آئے اور چلے گئے عزاداری قائم ہے اور قائم رہے گی۔ لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام عزاداری کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کا قانون ہمیں مکمل مذہبی آزادی دیتا ہے، چند مٹھی بھر تکفیری کو تنہائی کا شکار ہو چکےہیں، وہ عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی مذموم کوششیں کرتے رہتے ہیں، مگر ہم ان یزیدی گماشتوں سمیت حکمرانوں پر بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دشمنانِ امام حسین علیہ السلام عزاداری کے انعقاد پر مقدمات درج کروا دیتے ہیں، اس حوالے سے بھی ہم نے حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ ماضی میں درج کئے گئے ایسے تمام بے بنیاد مقدمات خارج کئے جائیں اور نئے مقدمات کے اندراج کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی جی پولیس پر واضح کرتے ہیں کہ پولیس کو ایسے اقدامات سے باز رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ محرم الحرام نواسہ رسول (ص) کی یاد منانے کا مہینہ ہے، لیکن افسوس کہ اس مہینے میں امن و امان کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے، کیا کوئی یہ سوال پوچھ سکتا ہے کہ ان شرپسندوں کو نواسہ رسول(ص) سے دشمنی کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular