Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ماسکو: وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ماسکو: وزیراعظم عمران خان کے دورہ ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، اقتصادی وتجارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔
روسی صدر سے ملاقات سے قبل وزیراعظم نے روس کے جنگ عظیم دوئم میں شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ماسکو میں دوسری جنگ عظیم میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گمنام فوجیوں کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی تھی۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یوکرین روس کشیدگی کے دوران وزیر اعظم کے دورہ مختصر ہونے سے متعلق ’قیاس آرائیوں‘ کو مسترد کردیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا تھا۔
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular