
غزہ: صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر جاری حملوں میں چالیس سے زائد فلسطینی شہید کردئے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی اور شمالی غزہ میں صبح سویرے حملے کئے جس میں سولہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ چالیس سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کے مکان پر حملے میں چھ افراد شہید ہوئے۔ دیرالبلاح اور المواصی میں اسرائیلی فوج نے نقل مکانی کرنے والے ایک قافلے پر فائرنگ کی جس سے آٹھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں ایک کار پر فائرنگ کی ہے جس میں دو نوجوان شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ زدہ خان یونس کے مزید علاقوں سے نکل جائیں۔


































