
بیروت : حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف ایک دن میں چھتیس کامیاب آپریشنز میں ایک میجر، تین کیپٹنز سمیت سات اسرائیلی فوجی ہلاک اور تیس زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنی کارروائیوں کے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے مختلف کارروائیوں میں پانچ مرکوا ٹینکوں اور ایک امریکی ڈرون کو بھی مار گرایا ہے۔ جدید چار امریکی ڈرونز کو رواں ہفتے تباہ کیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے تل ابیب کے مضافات میں اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس بیس کو نشانہ بنادیا۔ اڈے پر دو میزائل داغے گئے دھماکے کی آواز تل ابیب کے ساتھ حیفہ میں بھی سنی گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بیروت اور ضاحیہ سمیت لبنان کے متعدد علاقوں میں شدید بمباری کی ہے جس میں 12 لبنانی شہری شہید اور بائیس زخمی ہوگئے ہیں۔


































