Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مون سون بارش، حب ڈیم مکمل بھر گیا، اسپیل وے سے سیلابی پانی کا اخراج

حالیہ مون سون کی بارشوں سے حب ڈیم میں پانی بھرنے کے بعد اسپیل وے سے آہستہ آہستہ سیلابی پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔ حب ڈیم 6,87,000 ایکڑ فٹ پانی کے ذخیرہ آب کے ساتھ 339.15 فٹ کی زیادہ سے زیادہ سطح پر بھر گیا ہے۔ حب اور کراچی کے لئے ساڑھے تین سال کا ذخیر آب جمع ہوگیا ہے۔ حب ڈیم میں مزید پانی اسٹوریج کی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریجی اور شاہ نورانی علاقوں میں جاری بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق مزید سیلابی پانی کے ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی کے مطابق حب ڈیم کے ایریا میں لیویز اور پولیس فورس تعینات کرکے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ حب ندی میں ایمرجنسی نافذ کرکے چھوٹی بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ لیویز پولیس فورس کے جوانوں نے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پٹرولنگ شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular