Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف اقوام متحدہ میں قراردادمنظور

میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کو روکے،جنرل اسمبلی کا مطالبہ
نیویارک(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے قرارداد منظور کرلی، 193 رکن ممالک کی جنرل اسمبلی میں 134 ممالک نے قرارداد کی حمایت کی، 9 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا، جبکہ 28 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا،قرارداد میں میانمار حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی کو روکے،
قرارداد میں ایک آزاد بین الاقوامی مشن کی جانب سے کی گئی تفتیش کے نتیجے پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح ’روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے انسانی حقوق کی صریح پامالی‘ میانمار کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہوئی ہے جسے مشن نے ’بین الاقوامی قانون کے تحت شدید ترین جرم‘ قرار دیا ہے،میانمار کے اقوام متحدہ کے سفیر ہاؤ ڈو سوان نے اس قرارداد کو ‘انسانی حقوق کے اصول کے تعلق سے ایک اور دوہرے معیار، منتخب اور امتیازی طرز عمل کی کلاسیکی مثال قرار دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular