Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

بھارت میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں، امریکی اخبار

واشنگٹن: بھارت میں اقلیتیں خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔ امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز نے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ہندو انتہا پسند مسیحیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں۔ موت کے خوف سے مسیحیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔ مسیحیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے اور جہاں اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ ہندو انتہا پسند نریندر مودی بھارت کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہاں ہیں۔ ہندو انتہا پسند مسیحی برادری کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اور مسیحی برادری کے خیراتی ادارے کو ہندو انتہا پسند وکلا نے بند کروانے کے لیے شکایات درج کروا رکھی ہیں۔ اقلیتوں پر مظالم کے خلاف مودی کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں اور بھارتی وزیر اعظم مودی مسلمانوں کے قتل عام اور مسیحی برادری کی نسل کشی پر خاموش ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular