3
دولت مند معیشتیں مزید 5فیصد سکڑ جائیں گی،اقوام متحدہ کا جائزہ
نیویارک (نیوز ڈیسک): اقوام متحدہ نے خبردار کیاہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے3کروڑ افراد انتہائی غربت میں چلے جائیں گے، اقوام متحدہ کے عالمی جائزے کے مطابق اس سال3 کروڑ سے زیادہ افراد کے انتہائی غریب ہونے کا امکان ہے، افریقا سب سے زیادہ متاثرہوگا۔دولت مند معیشتیں مزید 5فیصد سکڑ جائیں گی، جبکہ ترقی پذیر دنیا میں مزید غربت پھیلے گی، کورونا وائرس سے پھیلنے والی معاشی بدحالی گذشتہ 4برسوں میں حاصل کیے گئے فوائد کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بہت سے ممالک میں وبائی امراض اور معاشی اقدامات سے لڑنے کے اخراجات ناقابلِ برداشت ہوں گے۔
اقوام متحدہ کے معاشی ترقی کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل ایلیٹ ہیرس نے بتایا کہ بحالی کی رفتاراور طاقت وائرس کے پھیلاو ¿ کو کم کرنے میں صحت عامہ کے اقدامات کی افادیت پر منحصر ہے، بیشتر ممالک وبائی امراض اور معاشی اقدامات سے لڑنے کے اخراجات کرنے کے قابل نہیں۔


































