Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

گلگت میں بھی میلاد ریلی، وزیراعلیٰ ہاؤس میں دو روز تک محفل نعت کا انعقاد

گلگت : گلگت میں جشن میلاد النبی (ص) مذہبی عقیدت و حترام کے ساتھ منایا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت میں میلاد ریلی نکالی گئی۔ جشن عید میلاد النبی (ص) کی یہ ریلی دنیور، جوٹیال، ریور ویو روڈ، یونیورسٹی روڈ سے ہوتی ہوئی سلطان آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے عید میلاد النبی کو پورے گلگت بلتستان میں سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت جی بی کے تمام اضلاع میں عید میلاد النبی (ص) سرکاری طور پر منائی گئی۔ سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر چراغان بھی کیے گئے۔ ادھر وزیراعلیٰ ہاؤس میں دو روز تک محفل نعت کا سلسلہ جاری رہا۔ محفل نعت میں ملک بھر سے مشہور نعت خوان اور علماء شریک ہوئے جبکہ مقامی سطح پر قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی، اسلامی تحریک کے صوبائی آرگنائزر شیخ میرزا علی، اسماعیلی ریجنل کونسل کے فدا علی ایثار، موتی مسجد کے پیش امام مولانا خلیل قاسمی سمیت عمائدین، شعراء اور عوام کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ بارہ ربیع الاول کو سہ پہر پانچ بجے کے قریب عشرہ رحمت اللعالمین(ص) کی تقریبات ملکی سلامتی و خوشحالی کی دعاﺅں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular