Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر شیرازی کی مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں، کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 34 ویں برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ملک کی اہم مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی کی قیادت میں مرکزی عہدیداروں پر مشتمل وفد نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ، وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی ساجد طوری، ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ڈاکٹر ثاقب اکبر، ایمز اسکول اینڈ کالج کے سربراہ امتیاز حسین رضوی، سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی، نامور عالم دین مولانا افتخار الدین مرزا اور انجمن جانثاران اہلبیتؑ کے رکن زاہد حسین جعفری سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں شہید قائد کی برسی میں شرکت کی دعوت دی۔

مزید پڑھیے

Most Popular