عدالت دلائل سن کر فیصلہ کرے کہ جلالی کا موقف درست ہے یا مخالفین کا
لاہور(نیوزڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مولانا اشرف جلالی کی جانب سے توہین حضرت فاطمہ (س) کو علمی مسئلہ قرار دیکر مقتدر علما اور مفتیان کرام کا بورڈ تشکیل دیکر معاملہ طے کرنے کی تجویز دی ہے،انہوں نے کہا کہ مقتدر قائدین اور اکابرین اہلسنت سے رابطے جاری تھے کہ اشرف آصف جلالی کو گرفتار کر لیا گیا ، اب چونکہ معاملہ عدالت میں جا چکا ہے لہذا عدالت فریقین کا موقف وضاحت کیساتھ سنے اور دونوں جانب سے دلائل سن کر فیصلہ صادر کرے کہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا موقف درست ہے یا مخالفین کا


































