Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

شہادت سے مزاحمتی تحریک مزید مضبوط ہوگی، حماس

غزہ: حماس نے قابض صیہونی حکومت کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اپنے کئی سرکردہ رہنماؤں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غاصب حکومت کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پورے صبر، استقامت اور پختہ عزم کے ساتھ فـلسطینی سرزمین عوام اور مقدسات کے دفاع کی راہ پر گامزن رہے گی۔ ہم پورے فخر اور گہرے دکھ کے ساتھ فلسطینی قوم، عرب اقوام و امت مسلمہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو اپنے نامور رہنماؤں کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہیں، جو وحشیانہ اور بزدلانہ حملے میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ شہید ہوگئے۔ بیان میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ رہنما فلسطینی قوم کی آزادی کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کر رہے تھے۔ ان کی شہادت سے مزاحمتی تحریک کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط ہوگی۔
حماس کے بیان کے مطابق ان حملوں میں شہید رہنماؤں میں ریاستی امور کی نگرانی کے سربراہع صام الدعلیس، سیاسی دفتر کے رکن یاسر حرب، وزیر انصاف احمد الحتة، وزیر داخلہ محمود ابووطفہ اور داخلی سیکورٹی کے سربراہ بهجت ابوسلطان شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular