
حیفا: اسرائیل کے شہر حیفا میں بس اسٹیشن پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی خنجر زنی کی کارروائی میں دو اسرائیلی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، جس میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی حملہ آور مارا گیا۔ مزاحمت کاروں نے حیفا کے مصروف ترین بس اڈے پر کارروائی کی۔
حماس نے شہادت پسندانہ کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے اسرائیل کی نسل کشی کی کارروائیوں کا فطری ردعمل قرار دیا ہے۔


































