
وانا : سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر گیارہ دہشت گرد ہلاک کردئے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنایا۔ سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈرز حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور دو خود کش حملہ آوروں سمیت گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔


































