Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے تحت مہدی برحق کانفرنس کا انعقاد، شہید علامہ عارف الحسینی کو خراج تحسین پیش

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کنونشن سینٹر اسلام آباد میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رح کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے شاندار مہدی برحق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذہبی رہنماؤں اور شخصیات نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رح کی شخصیت، سیاسی اور ملی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ شہدا کا ہم پر قرض ہے اور ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اسلامی و جمہوری نظام کے یے جدوجہد جاری رکھیں۔نون لیگ کے ظلم کے خلاف ہم کل بھی کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ظلم و ستم کاکوئی راستہ ہمیں حق سے نہیں ہٹا سکتا۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ نظریہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی ریاست میں کسی کی عزت محفوظ نہیں رہی۔قائد اعظم رح اور ان کے بعد قتل ہونے والی ممتاز سیاسی شخصیات کے قتل میں ملوث پس پردہ طاقتیں آج تک بے نقاب نہیں ہو سکیں۔پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے مذہبی منافرت کا پرچار کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے شہید قائد کی فکر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا یہ تاریخی حقیقت ہے کہ استعماری طاقتیں قوموں کو ٹکروں میں تقسیم کرکے انہیں اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتا ہے۔ہم انشا اللہ ہمیشہ ان ظالموں کے خلاف تاحیات ڈٹے رہیں گے۔ امام خمینی ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ افتخار حسین نقوی نے کہا کہ شہید قائد نے پوری قوم کو اس وقت بیدار کیا جب سب غفلت میں پڑے ہوئے تھے۔شہید قائد نے ڈنکے کی چوٹ پر امریکا کو پاکستان کی مشکلات کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر شیرازی، مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی، مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ڈاکٹر ثاقب اکبر، مجلس علمائے شیعہ کے صدر علامہ سید حسنین گردیزی، ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی، پاراچنار کے تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین، گلگت بلتستان کے وزیر میثم کاظم اور دیگر شخصیات نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular