Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

لاس اینجلس پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالی لڑکی کے والدین کا احتجاج

لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں کرسمس کی شاپنگ کے دوران ہلاک ہونے والی 14 سالہ لڑکی کے والدین نے لاس اینجلس پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کیے جانے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 23 دسمبر کو کرسمس کی شاپنگ کے دوران اسٹور میں پولیس کی جانب سے فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔ امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ دکان کے چینجنگ روم میں تقریب کے لیے کپڑے دیکھ رہی تھی کہ اس دوران پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی۔ دوسری جانب واقعے کے حوالے سے لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسٹور میں مشتبہ شخص کی فائرنگ کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی تھی۔ لاس اینجلس پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ کارروائی میں مشتبہ شخص کو ہلاک کیا گیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ لاس اینجلس پولیس چیف نے لڑکی کی ہلاکت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular